دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسرے ٹی 20 میچ کے لئے پاکستان نے کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے اپنی 11 رکنی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر برتری حاصل کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More