پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز، سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی: پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

کراچی پولیس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 550 اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اہلکاروں کو نیشنل اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، روٹس اور پریکٹس گراؤنڈز کی سیکیورٹی پر مامور کیا جائے گا، جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات کی جائے گی۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم کے گردونواح میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے گی جبکہ ایک ہزار ایس ایس یو کمانڈوز اور سیکورٹی ڈویژن کے چھ سو چھ اہلکار اسٹیڈیم کے اندر باہر تعینات کیے جائیں گے ۔ سیکیورٹی ڈویژن کے 606اہلکار اسٹیڈیم کے اندر باہر تعینات کیے جائیں گے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے حوالے سے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز مقصود احمد کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ، ساؤتھ اور کمانڈنٹ ایس ایس یو ، پاک فوج حکام، رینجرز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت پاک آرمی کے کرنل شکرزئی اور سندھ رینجرز کے کرنل توقیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More