ایشین چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دے دی

ڈھاکہ : ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا نے پاکستان کو 6-5 سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلے جارہی ایشین چیمپئن ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔پہلے کوارٹر میں کوریا نے دو ایک سے برتری حاصل کی۔ تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے مقابلہ دو، دو سے برابر کردیا۔

جنوبی کوریا کے ڈریگ فلکر چینگ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول اسکور کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر مبشر علی نے دو گول کیے جبکہ عمر بھٹہ، افراز اور جنید منظور نے ایک،ایک گول اسکور کیا۔پاکستان کل ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More