ڈھاکہ ٹیسٹ، چوتھے روز کے اختتام پر بنگلا دیش کے سات وکٹوں پر 76 رنز

ڈھاکا : ڈھاکا ٹیسٹ میں چوتھے دن کے اختتام پر بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 76 رنز بنا لئے۔

بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے پہلی اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستانی اسپنر ساجد خان کھیل پر چھائے رہے۔ انہوں نے چھتیس رنز دے کر6 بنگلا دیشی کھلاڑی آؤٹ کئے۔

اس سے پہلے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم اور محمد رضوان نے نصف سینچریاں اسکور کیں ۔

واضح رہے ڈھاکا میں مسلسل بارش کی وجہ سے تیسرے روز کا کھیل نہیں ہوسکا تھا ، جبکہ دوسرے روز کا کھیل صرف چھ اعشاریہ دو اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More