چٹاگانگ ٹیسٹ، چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان فتح سے 93 رنز دور

چٹاگانگ: چٹاگانگ ٹیسٹ میں چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ پاکستان کو فتح کیلئے مزید 93 رنز درکار ہیں۔ جبکہ اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز بنالیے۔عبداللہ شفیق 53 اورعابدعلی 56 رنزبناکرناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں نے میچ میں دوسری سنچری اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی اور نصف سنچریاں مکمل کرلیں۔میچ کے آخری روزفتح کے لیے پاکستان کو مزید ترانوے رنز درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں بنگلہ دیش نے دوسری اننگزمیں 157 رنزبنا کر پاکستان کو فتح کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلہ دیش نے چوتھے دن نامکمل دوسری اننگز انتالیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم ایک سوستاون رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ پہلی اننگ کے سنچری میکرلٹن داس 59 رنزٹاپ اسکورر رہے ۔ڈیبیو کرنے والے یاسر علی چھتیس رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ۔شاہین شاہ کا باؤنسر ان کے ہیلمٹ پرلگا۔ کنسیشن قوانین کے تحت متبادل نورالحسن نے پندرہ رنزبنائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ساجدخان نے تین اورحسن علی نے دووکٹیں حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More