ٹی 20ورلڈ کپ سیمی فائنل، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست

دبئی: ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل گرین شرٹس اور کینگروز کے مابین کھیلا جارہا ہے جس کے لئے کینگروز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے 177رنز کا ہدف 5وکٹ کے نقصان پر19ویں اوور میں مکمل کرلیا،حسن علی کے میتھیو ویڈ کے کیچ نے پاکستان کو فتح سے دور کردیا،ویڈی نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل 3گیندوں پر 3چھکے مار کر اپنی ٹیم کو جیت دلوائی،وہ 41اور مارکس سٹوئنس40سکور بناکر ناقابل شکست رہے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر مچل مارش تھے جو کہ 22گیندوں پر28رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھےجبکہ سٹیو سمتھ صرف 5رنز بناکر شاداب کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر49رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔

آسٹریلوی بلےباز گلین میکسویل7 سکور بناکر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے،قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 60 گیندوں پر 71 رنزکی پارٹنر شپ بنائی تھی۔ بابر اعظم 39سکور بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔

محمد رضوان4چھکوں اور 3چوکوں کی بدولت52گیندوں پر 67رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ مچل سٹارک کی گیند پر پویلین لوٹے۔انہوں نے فخر زمان کے ساتھ 46 گیندوں پر 72 رنزکی شراکت داری بنائی۔

آصف علی نے صفر پر پیٹ کمنز کی گیند پر اسٹیو سمتھ کو کیچ تھمادیا،چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر شعیب ملک تھے جو صرف 1سکور بناکر مچل اسٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ آخری اوور میں فخر زمان نے مچل اسٹارک کو دو بلندوبالا چھکے مار کر 31گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی اور 55 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

گرین شرٹس نےمقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے،مچل اسٹارک نے دو شکار کیے، پیٹ کمنز اور زمپا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More