پہلا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم صفر پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان کریز پر آئے تاہم ان کا سفر بھی زیادہ طویل ثابت نہ ہو سکا۔

ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی کے درمیان 105 رنز کی زبردست شراکت داری قائم ہوئی۔ رضوان 78 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ حیدر علی نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

اننگز کے آخری اوورز میں محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اسکور 200 رنز تک پہنچایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More