پنڈی ٹیسٹ: چوتھے دن کا کھیل بھی خراب روشنی کے باعث ختم

راولپنڈی ٹیسٹ کے چار دنوں میں دو اننگز مکمل نہ ہوپائیں۔ پانچویں دن آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی نامکمل اننگز 449 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرے گی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل بھی گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی سے متاثر رہا۔ صبح کے وقت پہلے سیشن کے ڈھائی گھنٹے آؤٹ فیلڈ کھیل کے قابل نہ ہونے کی نذر ہوا۔ جبکہ آخری سیشن میں کم از کم تین اوورز قبل خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

آسٹریلیا نے چوتھے دن اپنی پہلی ادھوری اننگز کا آغاز 271 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ چوتھے دن مہمان ٹیم نے اپنے مجموعی اسکور میں 178 کا اضافہ کیا اور پانچ وکٹیں گنوائیں۔ جب کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو آسٹریلیا کا اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز رہا۔ مچل اسٹارک 12 اور پیٹ کمنز 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

چوتھے دن مارنوس لبوشانے 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ اسٹیو اسمتھنے 78 اور کیمرون گرین نے 48 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چار جبکہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More