ٹی 20 میچ: پاکستان کا آسٹریلیا کو 163 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان نے پہلے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسٹریلیا کو 163 رنز کا ہدف دیدیا۔

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا۔ رضوان 19 گیندوں پر 23 رنز بنا کر کیمرون کے شکار ہوئے۔ بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 66 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی۔ وہ ایڈم زیمپا کے گیند پر ایلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

خوشدل شاہ 25، افتخار احمد 13، حسن علی 10، آصف علی 3 رنز ہی بناسکے۔ عثمان قادر 18 رنز اور محمد وسیم 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
فخر زمان اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے پویلن لوٹے۔

آسٹریلیا کے ایلس 4، گرین 2، زیمپا اور ایبٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More