تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو 211 رنز کا ہدف

لاہور: آسٹریلیا نے پاکستان کو 211 رنز کا ہدف دے دیا۔آسٹریلیا کی ٹیم 42ویں اوور میں 210رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی 42ویں اوور میں 210 رنز پر تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔

اسٹریلیا کے ٹریویس ہیڈ اور ایرون فنچ بغیر کوئی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ الیکس کیری نے 56، سین ایبٹ 49، بین میک ڈر موٹ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد وسیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی نے 2 جبکہ افتخار احمد اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More