پنڈی میں قومی ٹیم کا دوسرے دن پریکٹس سیشن

اسلام آباد: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے دوسرے دن بھی پریکٹس سیشن کیا۔ افتخار احمد اور محمد وسیم جونیئر کے علاوہ کل مکمل ٹیسٹ اسکواڈ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لےگا۔

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے چند کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا۔ کپتان بابر اعظم ‏کےہمراہ امام الحق فواد عالم، ساجد خان،نعمان علی، سعود شکیل اور سرفراز احمد نے تین گھنٹوں پر مشتمل پریکٹس سیشن ‏میں حصہ لیا۔ نسیم شاہ اور اظہر علی نے بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

پاکستان کا مکمل قومی ٹیسٹ اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ افتخار احمد اور وسیم جونیئر کو تین روزہ روم ایسوسیشن مکمل کرنے ‏کے بعد پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد ‏یوسف نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کروائی اور پچ کا معائنہ بھی کرتے دکھائی دیے۔

‏پریکٹس سیشن کے بعد سخت سیکیورٹی کے تحت قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو اسٹیڈیم سے نجی ہوٹل منتقل کیاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More