پہلاٹیسٹ:آسٹریلیاکےخلاف ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24 سال بعد کھیلی جانے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ۔

پاکستان نے ٹیسٹ میچ میں اسکور بنانے کا آغاز عبداللّٰہ شفیق کے چوکے سے کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے امام الحق کے ایل بی ڈبلیو کی پر جوش اپیل کی جسے فیلڈ امپائر کی جانب سے مسترد کیا گیا،مہمان کپتان نے اپیل پر ری ویو لیا جسے تھرڈ امپائر نے بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے مسترد کردیا اور یوں مہمان ٹیم اپنے ایک ری ویو سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More