پاکستانی ٹیم کا ڈھاکہ میں ٹریننگ سیشن جاری

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکہ میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے،اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑیوں کی آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت،کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم نے آپشنل سیشن میں شرکت کی۔

سعود شکیل اور کامران غلام بھی نیٹ سیشن میں شرکت کررہے ہیں،یہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہیں،باقی تمام کھلاڑی آج ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں شرکت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More