نیوز ٹکر کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز پر جہاں کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن جاری ہے تو وہیں پاکستانی کھلاڑی جیت کیلئے پرجوش ہیں کہتے ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی اچھی تیاری کررہے ہیں۔ مہمان ٹیم کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان قادر نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ہے،ٹریننگ سیشن کے پہلے روز ہی سینٹر پچ پر پریکٹس میچ کھیلنا مفید رہا۔ انہوں نے کہا کہ میچ ہو یا پریکٹس، کپتان بابر اعظم سے رہنمائی لیتا رہتا ہوں، ان سیشنز میں تمام لیگ اسپنرز، میں، شاداب خان اور زاہد محمود اجتماعی اہداف بنارہے ہیں بطور اسپنر ثقلین مشتاق کی موجودگی کا بھی فائدہ اٹھارہا ہوں۔

سعود شکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ہم بے خوف اور جدید تقاضوں کے مطابق کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے انفرادی اہداف بنائے ہوئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے زمہ داری زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیریز سے قبل پریکٹس میچ کھیلنے سے مقابلے کی تیاری اچھی ہوتی ہے۔ گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں دو سیشنز میں ٹریننگ کی، اس سیریز سے قبل ہم اپنی فیلڈنگ پر خاص توجہ دے رہے ہیں، فیلڈنگ میں بہتری لانے کے لیے خصوصی سیشنز کررہے ہیں۔

Related posts

الیکشن کمیشن نےعلی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر نوٹس لے لیا

Rauf Ansari

او آئی سی کا اجلاس نہایت اہم تھا، وزیرخارجہ

faraz ahmed

حکومت نے علیمہ خان کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا

Hunain Siddiqui

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More