آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزسے قبل پاکستان ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار

آسٹریلیاسے چوبیس سال بعد ہوم سیریز سے قبل پاکستان ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے۔ فہیم اشرف، حسن علی اورمحمدنواز انجری مسائل کے باعث سیریز سے آؤٹ ہو گئے۔ حارث رؤف کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پرپہلے میچ سے باہرہوگئے۔ تجربہ کاربیٹر اظہر علی پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے۔

جمعہ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلا ٹیسٹ شروع ہورہاہے۔ پاکستان چوبیس سال بعد کینگروز ٹیم کے خلاف سیریزکی میزبانی کی میزبانی کررہاہے۔ ہوم سیریز سے قبل پاکستان ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف، فاسٹ بولر حسن علی اور اسپنرمحمد نواز انجری کے باعث سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔ پی سی بی نے ان کی جگہ افتخار احمد اور محمد وسیم جونیئرکواسکواڈ میں شامل کرلیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف جن کا پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیولازمی تھا۔ کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ نوجوان پیسر نسیم شاہ کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے اورتوقع ہے وہ پہلا ٹیسٹ کھیلےگے۔تجربہ کار بیٹر اظہر علی پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ۔تاہم ٹیم انتظامیہ کے مطابق ان کی انجری سیریس نہیں ہے اور وہ آج پریکٹس میں حصہ لیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More