پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کادورہ کرے گی۔ دورے میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوٹیسٹ اور تین ون ڈے میچزکھیلے جائیں گے۔سیریز کے بعد سری لنکا ہی میں شیڈول ایشیاکپ میں بھی قومی ٹیم شرکت کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اگست میں سری لنکا کادورہ کرے گا۔ دورے میں بابر اعظم الیون میزبان ٹیم کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ سیریز کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کاتربیتی کیمپ جون کے آخر میں لاہور میں لگایاجائے گا۔ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔ سیریز کے بعد قومی ٹیم سری لنکا ہی میں شیڈول ایشیاکپ میں بھی شرکت کرے گی۔ ایشین ایونٹ اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر مختصر طرز میں منعقد ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More