پاکستان کے دورہ سری لنکا سے ون ڈے سیریز ڈراپ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکاسے ون ڈے سیریزڈراپ کردی گئی۔ جولائی میں بابراعظم الیون صرف دوآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میچزکے لیے آئی لینڈجائےگی۔سری لنکاشدیدمعاشی اورسیاسی بحران سے دوچارہے۔ایشیاکپ اورآسٹریلیا کادورہ بھی خدشات کاشکارہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں تین ون ڈے اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ کےلیے سری لنکاکادورہ کرنا ہے۔ سری لنکا شدید معاشی اورسیاسی بحران سے دوچار ہے۔ ملک میں صرف بارہ گھنٹے بجلی آتی ہے۔ اس صورتحال میں کرکٹ سری لنکا کی درخواست پر پاکستان کی ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے اور اب بابراعظم الیون صرف دوٹیسٹ کے لیے آئی لینڈجائے گی۔ سری لنکا میں ڈے نائٹ میچزکا انعقاد انتہائی دشوارہے۔ اس لیے آئندہ ماہ آسٹریلیا کادورہ بھی خدشات کا شکار ہے اوراس بارے میں فیصلہ اسی ہفتے متوقع ہے۔ سری لنکاکی ایشیاکپ کی میزبانی بھی خطرے سے دوچار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More