امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر عمران خان کو سزا دی،روسی وزارت خارجہ

امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر عمران خان کو سزا دی ، روس کا بڑا بیان سامنے آگیا ۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم کی جماعت کے ارکان کا ایک گروہ کا اچانک اپوزیشن میں چلے جانا اور پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دینا، کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ امریکہ نے عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا۔

روسی وزارتِ خارجہ نے صدر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب وزیرِاعظم عمران خان نے فروری میں ماسکو کا دورہ کرنا تھا تو اس وقت امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی وزیرِاعظم پر یہ دورہ منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ جب عمران خان پھر بھی روس کے دورے پر آئے تو امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو طلب کر کے دورہ فوری طور پر منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا مگر یہ مطالبہ بھی رد کر دیا گیا۔

روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے اس بارے میں کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ امریکہ نے عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا، وزیرِاعظم کی جماعت کے ارکان کا ایک گروہ اچانک اپوزیشن میں چلا گیا اور اچانک سے پارلیمان میں وزیرِاعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی۔ روس کے مطابق یہ امریکہ کی جانب سے ایک آزاد ریاست کے اندرونی معاملات میں اپنے خود غرض مقاصد کی خاطر شرمناک مداخلت کی ایک اور کوشش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More