تازہ ترین
تیز رفتار کار الٹنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

تیز رفتار کار الٹنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

پاک پتن:(31 جولائی 2020) صوبہ پنجاب کے ضلع پاک پتن میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے میں کمسن بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بورے والا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی،واقعے میں کمسن بچی سمیت دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال عارف والا منتقل کیا گیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے،متاثرہ خاندان محلہ فرید نگر کا رہائشی تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top