شاہینوں کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف

شارجہ : ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20ورلڈ کپ کا 19واں میچ کھیلا جارہا ہے جس میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر کیویز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بلیک کیپس کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا اوور ہی میڈن کروایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلےآؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جنہوں نے 20گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین مچل تھے جنہوں نے 20 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ جیمی نیشم 2 گیندوں پر ایک سکور بنا کر محمد حفیظ کا نشانہ بن گئے۔

کپتان ولیمسن 25رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیون کونوے27رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے ، گلین فلپس بھی 13سکور بناکر حارث کا نشانہ بنے،ٹم سیفرٹ 8رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے ۔

حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کیویز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More