پاک، ایران تعلقات خطے کےاستحکام کیلئے ناگزیر ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی، سرحدی انتظام پر گفتگو کی گئی۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اعلی سطح وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی، سرحدی انتظام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک ایران سرحد پر باڑ کی تنصیب سمیت مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اور ایران کے قریبی تعلقات خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More