پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال بھی زیر غور آئی۔

وزیراعظم عمران خان اور ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے درمیان ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے تجارتی ،معاشی اور توانائی کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ملاقات میں دونوں اطراف کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر غور آئے جبکہ سرحد پر مارکیٹس کے قیام کے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے ۔ سرحدی مارکیٹوں سے خطے میں روزی روٹی میں آسانی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ایران کی مثبت کردارکو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسیوں کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا امن اور استحکام سے براہ راست تعلق ہے۔پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان اور پائیدار معیشت اور کا خواہشمند ہے۔افغانستان میں بین الاقوامی برادری مثبت طور پر اپنا کردار ادا کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کا قومی مفاہمت اور جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےتجارتی ،معاشی اور توانائی کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے ایرانی صدر رئیسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کو دہرایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More