پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز ڈکلیئر کر دی

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیاکے خلاف پاکستان نے پہلی اننگ چاروکٹوں کے نقصان پر 476رنز پرڈیکلیئرڈ کردی۔اظہرعلی 185، امام الحق 157، عبداللہ شفیق 144 اوربابراعظم 36 رنزنمایاں اسکوررہے۔

راولپنڈی میں آسٹریلیاکے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے نامکمل اننگ ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز سے شروع کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر 476رنز پرڈیکلیئرڈ کردی۔

اظہرعلی اورامام الحق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 208 رنزکااضافہ کیا۔ اظہرنے کیریئرکی انیسویں اور آسٹریلیا کے خلاف چوتھی سنچری بنائی۔اظہر 185، امام الحق 157، عبداللہ شفیق 44 اور کپتان بابراعظم 36رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، نیتھن لیون اور لبوشان نے ایک ایک وکٹ لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More