پاکستان،بنگلہ دیش کل پہلے ٹی20میں مدمقابل

ڈھاکا: پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پرمبنی سیریزکا پہلاٹی ٹوئنٹی جمعہ کو شیربنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ جس میں حیدرعلی، محمد نواز،محمد وسیم اورخوشدل شاہ شامل ہیں۔ محمد حفیظ منتخب نہیں ہوئے،عماد وسیم اور آصف علی کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا آغاز جمعہ سے شیربنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں ہورہا ہے۔ تین میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز بیس اوربائیس نومبرکو اسی میدان میں کھیلےجائیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ کپتان بابراعظم نے میچ کے لیے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں حفیظ، عماد وسیم اور آصف علی کی جگہ وسیم جونیئر، حیدرعلی، محمد نواز اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

اس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم میں تین تبدیلیاں یقینی ہیں۔ میزبان ٹیم ہوم سیریزمیں آسٹریلیا کو ہراچکی ہے۔ بنگلہ دیش کو شاکب الحسن،مشفیق الرحیم،تمیم اقبال کی خدمات دستیاب نہیں ان کی جگہ ٹیم میں چھ نوجوان پلیئرزکو موقع دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More