پاکستان،بنگلہ دیش ہفتے سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

شیربنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں ہفتے سے پاکستان اوربنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میں مد مقابل ہوں گے۔ پاکستان کوآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کے وننگ کمبی نیشن میں تبدیلی کی امکان نہیں،بنگلہ دیش ٹیم شاکب الحسن اورتسکین احمدکی واپسی سے مضبوط ہوئی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے شیربنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتا اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی بارہ پوائنٹس اورسیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے عبداللہ شفیق اورعابدعلی نے پہلی اننگ میں ایک سو پینتالیس اوردوسری میں ایک سواکیاون رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ حسن علی اور شاہین شاہ نےاننگ میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے وننگ کمبی نیشن میں کسی تبدیلی کاامکان نہیں ہے تاہم بنگلہ دیش ٹیم تجربہ کارآل راؤنڈر شاکب الحسن اور فاسٹ بولرتسکین احمد کی واپسی سے مضبوط ہوئی ہے۔ شاکب بولنگ اور بیٹنگ میں دونوں ٹیموں میں فرق ثابت ہوسکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More