بنگلہ دیش سے ٹی20سیریز:پاکستان ٹیم کی پریکٹس جاری

بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی پریکٹس جاری ہے۔ کپتان بابر اعظم اورسینئر پلیئرشعیب ملک بھی ڈھاکا پہنچ گئے اوران کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہوگئے۔ دونوں آج ٹیم کو پریکٹس میں جوائن کرلیں گے۔

ڈھاکا کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں میزبان بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچزکے لیے پاکستان ٹیم کی پریکٹس جاری ہے۔ سیریزکے میچز جمعہ،ہفتہ اورپیرکو کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اورسینئرکرکٹرشعیب ملک دبئی میں کمرشل کی شوٹنگ کے بعد ڈھاکا پہنچ گئے۔ دونوں کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہوگئے۔ ایک روزہ قرنطینہ کے بعد دونوں آج ٹیم کوپریکٹس سیشن میں جوائن کرلیں گے۔

قومی ٹیم ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی روزانہ تین گھنٹے بھرپورٹریننگ کررہی ہے۔ جس میں بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈربولرزکی فائن ٹیوننگ کررہے ہیں۔ کھلاڑی سیریزمیں عمدہ پرفارمنس کے لیے پراعتماد ہیں۔ چند سینئرز کو آرام دے کرنوجوان کرکٹرز کو چانس دینے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More