آسٹریا کے وزیر خارجہ آج چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: آسٹریا کے وزیر خارجہ آج چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر تجارتی وفد کے ہمراہ سولہ سے انیس مارچ تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریا کے وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیر خارجہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔آسٹریا کے وزیر خارجہ لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ آسٹریا پاکستان کا قابل قدر شراکت دار ہے۔دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ دیرینہ، خوشگوار تعلقات ہیں۔توقع ہے کہ آسٹریا کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور آسٹریا کے کثیر جہتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More