پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

لاہور :پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا،مہمان آسٹریلیا کو سیریز میں برتری حاصل ہے۔بابر اعظم الیون کو سیریز میں بقا کیلیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ سیریز کیلیے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہےتاہم آسٹریلوی ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے۔مچل مارش ہپ انجری کے باعث وطن واپس جارہے ہیں۔جوش انگلس اور ایشٹن اگر کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے،مہمان ٹیم کو بقیہ میچز کے لیے صرف تیرہ فٹ کھلاڑی دستیاب ہیں۔

پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی یقینی ہے،ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حسن علی اور افتخار احمد کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد حارث کو میدان میں اتارا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More