پاکستان اورآسٹریلیا کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے تین ون ڈے میچوں کی سیریزکا آغاز منگل انتیس مارچ سے ہورہاہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے طویل ٹریننگ سیشن کیا اوربولنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کوبہتربنایا۔باہمی ایک سوچاراوڈی آئیز میں آسٹریلیا کوواضح برتری حاصل ہے۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ سیریزکا آغازمنگل انتیس مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہورہاہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں گذشتہ روز دونوں ٹیموں نے تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔ جس میں کوچرکی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ کوبہتربنانے کےلیے مشقیں کی گئیں۔ بابراعظم، محمدرضوان، شاہین شاہ، حارث رؤف پاکستان کی ٹیم کافی مضبوط ہے۔

آسٹریلیاکے کپتان ایرون فنچ، مارنس لبوشان، مچل مارش اوراسپنرایڈم زمپاہی تجربہ کارکھلاڑی ہیں۔ مہمان ٹیم کی بولنگ ناتجربہ پلیئرزپرمبنی ہے۔ باہمی ایک سوچار میچوں میں آسٹریلیانےاڑسٹھ اور پاکستان نے بتیس جیتےہیں۔ ہوم گراؤنڈ پرگیارہ میچزمیں مہمان ٹیم کوچھ چارسے برتری حاصل ہے۔ جبکہ لاہور کھیلے گئے پانچ ون ڈے میں آسٹریلیانے تین اور پاکستان نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More