پاکستان، آسٹریلیا کا فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ سیریز کافیصلہ کن معرکہ ہفتے کوہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ مہمان اور دوسرا میزبان ٹیم نے جیتا اورسیریز ایک ایک سے برابرہوگئی۔پاکستان ٹیم میں ایک دوتبدیلیوں کاامکان ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ سیریزکافیصلہ کن معرکہ ہفتہ دواپریل کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے اٹھاسی رنز سے جیتا۔ دوسرے ہائی اسکورنگ میچ میں پاکستان نے تین سواننچاس رنز کاریکارڈہدف عبورکرکے فتح حاصل کرلی۔ کپتان بابراعظم اور امام الحق نے سنچریز بنائیں۔ بڑا ٹارگٹ عبور کرنے پر شاہینوں کامورال بلند ہے اورتمام کھلاڑی فیصلہ کن معرکے میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔

پاکستان ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کاامکان ہے۔ آسٹریلیاکی ناتجربہ کار ٹیم نے پہلے دونوں میچوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ٹریوس ہیڈ اوربین میکڈرموٹ بیٹنگ اور ایڈم زمپا بولنگ میں کامیاب ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More