آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کامکمل شیڈول

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد پہلے دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلےگی۔دورے کاآغاز چار مارچ کوپنڈی میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ لاہور اورتیسرا کراچی میں کھیلاجائے گا۔وائٹ بال میچزراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پیٹ کمنزکی زیرقیادت آسٹریلیا کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد پاکستان کے دورے پرآئی ہے۔ مہمان ٹیم اڑتیس روزہ دورے میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین ٹیسٹ ، آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلےگی۔ دورے کا آغاز چار مارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرا ٹیسٹ بارہ مارچ سے کھیلاجائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی اکیس مارچ سے کرے گا۔ ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلیاکی وائٹ بال ٹیم چوبیس مارچ کوپاکستان پہنچے گی۔ انتیس اوراکتیس مارچ اور دواپریل کو ون ڈے میچز اور پانچ اپریل کو دورے کاواحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔جس کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس روانہ ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More