انڈر19ورلڈکپ:آج پاکستان،آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں مدمقابل

ویسٹ انڈیزمیں جاری انڈرنائنٹین ورلڈکپ میں آج تیسراکوارٹرفائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہاہے۔ پاکستان نے گروپ سی میں تینوں میچ جیت کرٹاپ پوزیشن حاصل کی ۔ آسٹریلیا گروپ بی میں دو کامیابیوں کی بدولت رنرزاپ رہا۔

اینٹیگا ویسٹ انڈیز میں انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کا تیسرا کوارٹرفائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔ قاسم اکرم کی زیرقیادت پاکستان نے گروپ سی میں زمبابوے، پاپوانیوگنی اور افغانستان کوشکست دے کرناقابل شکست رہتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلیا گروپ ڈی میں سری لنکا سے ہارگیا۔ ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کوشکست دے کررنرز اپ رہا۔ پاکستان نے دو اورآسٹریلیا نے تین مرتبہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ ٹرافی حاصل کی ہے۔

ٹوم ویلی تین میچوں میں سنچری سمیت ایک سوترانوے رنز بناکر جاری جونیئر ورلڈ کپ کے نمایاں بیٹرہیں۔ ٹوم وہٹکر نے دومیچز میں پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں۔ پاکستان وکٹ کیپرحسیب اللہ خان نے تین میچزمیں ایک سوپچپن رنزبنائے۔بہترین اسکور ایک سوپینتیس رنز رہا۔ اویس علی تین میچوں میں نو وکٹیں لیکرکامیاب بولرہیں۔ ان کی بہترین بولنگ چھپن رنزدیکر چھ وکٹیں ہے۔ محمدشہزاد میچ میں صرف سات رنزدے کرپانچ کھلاڑی میدان بدر کرچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More