پاکستان، آسٹریلیاسیریزکےمیچ آفیشلزکا اعلان

آسٹریلیا،پاکستان سیریز کے میچ آفیشلز کااعلان کردیاگیا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈاراورانٹرنیشنل پینل کے امپائراحسن رضاتینوں ٹیسٹ میں فیلڈ امپائرز ہوں گے۔سری لنکاکے رنجن مدوگالے پلئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

پی سی بی نے آسٹریلیا، پاکستان سیریز کے میچ آفیشلزکااعلان کردیا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرعلیم ڈار اورانٹرنیشنل پینل امپائراحسن رضاتینوں ٹیسٹ میں فیلڈ امپائرہوں گے۔دوبار پی سی بی ایوارڈ یافتہ آصف یعقوب پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میں ٹی وی ہوں گے۔جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں یہ ذمہ داری راشدریاض انجام دیں گے۔ سری لنکاکے رنجن مدوگالے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ راشدریاض، آصف یعقوب ،علیم ڈاراوراحسن رضاکے ہمراہ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔وائٹ بال سیریز میں جاویدملک میچ ریفری ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More