آسٹریلیاکےخلاف پاکستان کے ون ڈے اورٹی20 اسکواڈزکااعلان

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کااعلان کردیا گیا۔بابر اعظم کپتان اورشاداب خان نائب کپتان برقرارہیں۔ وکٹ کیپر بیٹرمحمد حارث اور لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی پہلی بارمنتخب ہوئے۔فٹنس بحالی کے بعدمحمدنواز کی واپسی ہوئی ہے،سرفرازاحمدکی چھٹی ہوگئی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ چیف سلیکٹر محمدوسیم نے ون ڈے سیریز کے لیے بیس اورواحد ٹی ٹوئنٹی کے لیے سترہ رکنی اسکواڈزکااعلان کیا۔ بابراعظم کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان ان کے نائب برقرار ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث اور لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی پہلی بار قومی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ حارث نےپی ایس ایل کے پانچ میچز میں ایک سوچھیاسٹھ رنزبنائے اورپاکستان کپ کے سات میچوں میں دوسوانیس رنزبناچکے ہیں۔آصف آفریدی پی ایس ایل میں آٹھ اورپاکستان کپ میں سات کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اسکواڈز کے دیگرپلیئز میں عبداللہ شفیق،آصف علی،افتخار احمد، امام الحق، فخرزمان، حیدرعلی،خوشدل شاہ، محمدرضوان، وسیم جونیئر، شاہین شاہ، شاہنواز دھانی، حارث رؤف، حسن علی،عثمان قادر اور سعودشکیل شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے سعود،امام الحق اور عبداللہ شفیق شامل نہیں ہیں۔ ون ڈے میچزانتیس اوراکتیس مارچ اور دو اپریل جبکہ ٹی ٹوئنٹی چاراپریل کوراولپنڈی میں شیڈول ہیں تاہم سیاسی تناؤکی وجہ سے ان میچزکی لاہور منتقلی متوقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More