راولپنڈی میں بارش پاکستان ،آسٹریلیا کا ٹریننگ سیشن منسوخ

راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان آسٹریلیا کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں، پاکستانی اور آسٹریلیاٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ٹیسٹ کے دوران بھی راولپنڈی بارش کا امکان ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل یہ آخری پریکٹس سیشن تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل یعنی 4 مارچ سے شروع ہونا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ کا آغاز کل 4 مارچ سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More