باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر مارا گیا

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑمیں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد غفور عرف جلیل، مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کمانڈر دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More