پاکستان آرمی کی جانب سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی

اسلام آباد: پاکستان آرمی کی جانب سے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہم کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس منصوبہ کوعملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹیمیں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے چولستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرگرم ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں اب تک چنن پیر،دین گڑھ ،چاہ ناگراں، چاہ ملکانہ ، کالا پہاڑ ،احمد پور ایسٹ، منچن آباد اور چشتیاں میں میں فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقادکیاگیا۔ جس میں تقریباً 12000 افراد کو فری طبی سہولیات مہیا کی جا چکی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل ہسپتال فورٹ عباس میں سیلانی انٹرنیشنل ویلفئیر ٹرسٹ کی وساطت سے فری میڈیکل، آئی سرجیکل 12 سے 17 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں غریب اور نادار مریضوں کے لئے امراض چشم کی تشخیص و علاج اور مفت لیزر آئی سرجری کے ذریعے موتیے کا علاج کیا جارہا ہے۔جبکہ ضرورت مند افراد کو مفت چشمےاور ادویات بھی مہیا کئے جارہے ہیں۔

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ء نے بھی اس آئی کیمپ کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور زیادہ سے زیادہ مریضوں کو اس کیمپ سے فائدہ پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ء نے بھی اس آئی کیمپ کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور زیادہ سے زیادہ مریضوں کو اس کیمپ سے فائدہ پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More