شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More