شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر فائرنگ، جوان شہید

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نور مرجان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی، فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید ہوگیا، نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More