تازہ ترین
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

راولپنڈی:(15 ستمبر 2020)پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہوا،پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top