حکومت پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت افغان عوام کے لیے امدادی راشن پیکج روانہ

اسلام آباد: پاکستان افغان عوام کو بحران سے بچانے کے لیے مصروف عمل ہے ، پاک افغان طورخم کراسنگ پر حکومت پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت افغان عوام کے لیے امدادی راشن پیکج روانہ کردیا گیا۔

پاک افغان کارپوریشن فورم اور سیو دی چلڈرن کے تحت28 ٹن پر مشتمل امداد سامان روانہ کیا گیا ہے۔ سامان سے لدے تین ٹرک طورخم کراسنگ سے افغانستان روانہ کئے گئے۔ امدادی سامان زیرولائن کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا ۔

پاک افغان کاپوریشن فورم اس سے قبل ایک ہزار ٹن پر مشتمل امداد سامان افغان عوام کے حوالے کرچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More