ٹی20ورلڈ کپ:پاک،افغان معرکہ جمعہ کو ہوگا

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ جمعہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ بھارت اورنیوزی لینڈ پ رفتح کے بعد بابراعظم الیون کا مورال بلند ہے اور تمام کھلاڑی فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو ایک سوتیس رنز سے آؤٹ کلاس کیا۔ میچ میں سخت مقابلہ اوربہترین مقابلہ متوقع ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ جمعہ کو دبئی میں افغانستان کے خلاف کھیل رہا ہے۔ بھارت کو دس اور نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد بابر اعظم الیون کا مورال بلند ہے اورتمام کھلاڑی فتح کا تسلسل برقراررکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ہم پچھلامیچ بھلاکراگلے پرپوری توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں اور کسی بھی ٹیم کو کمزور سمجھنے کو تیار نہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں میچ کے دن کوئی بھی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔

افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایک سو تیس رنزکی شاندارفتح سے میگا ایونٹ کا آغاز کیا اورایک سو نوے رنزبنانے کے بعد اسکاٹ ٹیم کو ساٹھ رنزپرڈھیرکرکے بیٹنگ اوربولنگ پاورکا بھرپوراظہارکیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آٹھ سال قبل شارجہ میں ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا گیا جو پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔ محمد حفیظ بیالیس رنزبناکرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More