انڈر19ایشیا کپ:پاکستان نےافغان ٹیم کوشکست دیدی

متحدہ عرب امارات میں انڈرنائنٹین ایشیاکپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغازکیا اورافغان ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دیدی۔ افغانستان چوبیس اوورزمیں باون رنزپرڈھیرہوگیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف سترہ اوورز میں چھ وکٹیں کھوکرعبورکرلیا۔

دبئی میں پاکستان جونیئرز نے انڈر نائنٹین ایشیاکپ کافاتحانہ آغازکیا۔ گروپ اے میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ ٹاس جیت کربیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم پاکستانی بولنگ کی تاب نہ لاسکی اورچوبیس اوورز میں باون رنز پر ڈھیرہوگئی۔ ان کا صرف ایک کھلاڑی ڈبل فیگرمیں اسکورکرسکا۔ احمد خان نے تین وکٹیں لیں۔ ذیشان ضمیر اور مین آف دی میچ اویس علی نے دو، دوکھلاڑی آؤٹ کیے۔

ترپن رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے بھی چھ وکٹیں گنوادیں تاہم مطلوبہ ہدف صرف سترہ اوورز میں پورا کرلیا۔ پاکستان جونیئرز ہفتے کوگروپ کا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت سے کھیلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More