اسلام آباد: پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے ۔
ترجمان پاکستان ایئر فورس کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔ حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہوگئے ۔
پی اے ایف کے ترجمان کے مطابق طیارہ حادثے سے زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا۔