تازہ ترین
پاک فضائیہ کے 11 افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے 11 افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی

اسلام آباد: (10 جولائی 2020) حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ایئر آفیسر کو ایئر مارشل اور دس افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے۔ ایئر وائس مارشل عامر مسعود کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ایئر وائس مارشل عامر رشید، ایئر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ایئر وائس مارشل محمد جمال ارشد، ایئر وائس مارشل ظفر اسلم، ایئر وائس مارشل محمد سرفراز، ایئر وائس مارشل کاظم حماد اور ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ سے ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر، ایئر وائس مارشل آصف مقصود اور ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top