پی اے ایف کی ڈیفنس فضائی مشق کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس کا نیشنل ڈیفنس فضائی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کا مقصد پاکستان ایئر ڈیفنس کی آپریشنل صلاحیتوں اور عسکری تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔

پاکستان فضائیہ نے نیشنل ڈیفنس فضائی مشق کا انعقاد کیا جس میں جارحانہ اور دفاعی قوتوں کی ہم آہنگی اور مربوط استعمال کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ مشق کے انعقاد کا مقصد حقیقی خطرات کے ماحول میں پاکستان ایئر ڈیفنس کی آپریشنل صلاحیتوں اور عسکری تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔

عسکری مشق میں فضائیہ کےآپریشنل اثاثہ جات بشمول لڑاکا طیاروں، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز، سینسرز، فورس ملٹی پلائرز اور بیٹل مینجمنٹ سینٹرز کے علاوہ آرمی ایئر ڈیفنس کے اثاثہ جات نے بھرپور شرکت کی۔

پاکستان فضائیہ کی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے مشق میں شریک تمام ایئر ڈیفنس اثاثہ جات کو مجموعی طور پر کمانڈ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More