پاک فوج کے زیر اہتمام بین الاقوامی مقابلوں کا لاہور میں آغاز

لاہور: پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے بین الاقوامی مقابلوں کا لاہور میں آغازہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پیسز مقابلے بین الاقوامی اور قومی سطح پر انتہائی سخت مقابلے ہیں۔ مقابلے فوجیوں کی جسمانی پھرتی، معیار اور پیشہ وارانہ تیاری کے عکاس ہیں، پیسز جیسے بڑے مقابلے میں بڑی تعداد میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عراق، اردن، فلسطین، سری لنکا، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات کے 101 کھلاڑی مقابلوں کا حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے ثبوت ہیں کہ پاکستان کھیلوں، امن سے محبت کرنے والا بہترین میزبان ملک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More