سمندرپارپاکستانیوں کے پیسے سے ملک چلتا ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کے راستے بند ہوجائیں گے ۔ ووٹنگ مشین ہوتی تو پچھلے الیکشن میں 15 لاکھ ووٹ ضائع نہیں ہوتے ۔

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خفیہ بیلٹنگ میں پیسہ چلتا ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کے راستے بند ہوجائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین ہوتی تو پچھلے الیکشن میں 15 لاکھ ووٹ ضائع نہ ہوتے مگر پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے نہیں چاہتے کہ تبدیلی آئے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پیسے سے ہی ملک چلتا ہے،ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More