سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ فوری انتخابات ای ووٹنگ یا ای وی ایم سے ممکن نہیں۔ الیکشن کروانا اور اس کا طریقہ کار وضع کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے لیکن پی ٹی آئی نے بہت عجلت میں اس بل کو منظور کیا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت نے 23 بلوں کے درمیان بل رکھ کرآدھے گھنٹے میں منظورکیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب قوانین ایک آمرنے متعارف کرائے تھے اور نیب قوانین سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیے گئے۔ نیب نے سیاست کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More