بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اور بتایا گیا کہ اب تک 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر آر ڈی اے کے ذریعے موصول ہو چکی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آر ڈی اے کے ذریعے اپنی رقوم پاکستان بھیجنے کے لیے آن لائن ریئل ٹائم بنیادوں پر سہولت فراہم کرے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آر ڈی اے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے موثر مارکیٹنگ مہم چلانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق کی فراہمی، ان کے پاور آف اٹارنی اور جانشینی کے سرٹیفکیٹس کا آن لائن اجراء کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے تاریخ ساز اقدامات کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More